حکومت کم آمدن والے افراد اور تنخواہ دار طبقے کو گھر فراہم کرنا چاہتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے پر پیش رفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ یہ منصوبہ نہ صرف بے گھر افراد کو گھر فراہم کرے گا بلکہ اس سے تعمیرات سے متعلق صنعتوں کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کم آمدن والے افراد اور تنخواہ دار طبقے کو گھر فراہم کرنا چاہتی ہے۔ اجلاس میں وزیراعظم کو منصوبے پرپیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔