ای سی سی کا صوبائی حکومتوں،متعلقہ حکام پرروٹی کی پرانی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے زور
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت توانائی کی جانب سے وسیع تر عوامی مفاد میں روٹی کے تندوروں کے لئے گیس قیمتوں پر نظرثانی کی تجویز کی منظوری دیدی ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہوا جس میں عوام کو سہولت فراہم کرنے کیلئے تندوروں کیلئے گیس کی قیمتیں 30 جون 2019ء کی سطح پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ای سی سی نے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ حکام کو روٹی کی پرانی قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے قیمتوں پر موثر طور پر قابو پانے پر زور دیا۔