الیکشن کمیشن: قبائلی اضلاع سے کامیاب ایم پی ایز کا نوٹیفکیشن جاری
الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع سے کامیاب ارکان صوبائی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی نے 5، جے یو آئی(ف)نے 3 نشستیں حاصل کیں، اے این پی، جماعت اسلامی ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے قبائلی اضلاع سے 6 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد ارکان صوبائی اسمبلی 3 روز میں کسی جماعت شامل ہو سکتے ہیں، کسی جماعت میں شمولیت کیلئے آزاد ارکان اسمبلی پارٹی لیٹر، بیان حلفی جمع کرائیں گے۔