لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ اسلام آباد، جہلم، چکوال، گوجرانوالہ سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برس پڑے، راولپنڈی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں مال وڈ، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، گڑھی شاہو، ریلوے سٹیشن، علامہ اقبال ٹائون، وحدت روڈ ،مصطفی ٹائون، کینال روڈ پر بارش ہوئی۔بارش سے مختلف علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں مزید بارش پیشگوئی کی ہے۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے