وزیراعظم عمران خان کا پاکستان کی حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ
وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مفادات کے لئے کوششوں اورحمایت پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا سعودی عرب سے بہترین تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ، گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کے مفادات کے لئے کوششوں اورحمایت پرشہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے بہترین تعلقات پاکستان کی اولین ترجیح ہیں، سعودی عرب پاکستان کا قابل اعتباردوست ہے۔اس موقع پر شہزادہ سلمان نے سعودی عرب اورپاکستان کے دیرینہ تعلقات کو فروغ دینے اور مستحکم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے مزید بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ دینے پر اتفاق کیا۔