پاک امریکہ دوطرفہ مضبوط تعلقات کے دوررس نتائج برآمدہوں گے،وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات سے خطے کے امن اور استحکام میں اضافہ ہو گا۔انہوں نے یہ بات اپنے دورئہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں سربراہ ملاقات کے نتائج کاجائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران اپنے کامیاب دورئہ امریکہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور خطے میں امن اور پاکستان امریکہ دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وژن کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی قیادت مضبوط باہمی تعلقات چاہتی ہے۔اجلاس میں امریکہ کے دورہ کے دوران ہونے والے فیصلوں پرعملدرآمد اور صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان سمیت امریکی حکام سے قریبی رابطے میں رہنے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔