وزیر خارجہ کا 5 اگست کو ملک بھر میں یومِ استحصال منانے کا اعلان
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے استحصال کو اجاگر کرنے کے لیے رواں برس 5 اگست کو یومِ استحصال منانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں وزیر اطلاعات شبلی فراز اور معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم، کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی تاریخ وہ خود مجھ سے بہتر جانتے ہیں، جن کا لہو اس جدوجہد میں شامل ہو ان سے بہتر کون جان سکتا ہے؟