اندرون ملک فضائی سفر کرنے والوں کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری
سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر نئی شرائط عائد کی گئیں ہیں۔ سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اندرون ملک فضائی سفر کے لئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ سی اے اے کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 18سال سے زائدعمر کے مسافر کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگوانا لازمی ہے، بغیر ویکسی نیشن سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ سی اے اے کے مطابق پابندی کا اطلاق یکم اگست سے اندرون ملک جانے والی تمام پروازوں پر ہوگا،بیرون ملک سفر کرنے والے پابندی سےمستثنیٰ ہوں گے۔