وزیراعلیٰ نے1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی ہے:معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان
فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت 1 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹو ئتر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں لکھا ہے کہ ملکی تاریخ کا پہلاسکل ٹیکنالوجی پارک بننے جارہا ہے۔پنجاب کا پہلا سکل میپنگ پراجیکٹ کامیابی سےجاری ہے۔وزیراعلیٰ ہنر مند پروگرام کے تحت1لاکھ سے زائدنوجوانوں کو مفت فنی تعلیم دی گئی ہے۔ پنجاب میں نئی ٹیکنیکل یونیورسٹیاں بنائی گئیں ہیں۔سیالکوٹ میں عالمی معیارکی انجینئرنگ یونیورسٹی بنائی جارہی ہے۔انھوں نے مزید لکھا ہے کہ اپرنٹس شپ ایکٹ کے تحت نوجوانوں کو انڈسٹریز میں ٹریننگ دی جارہی ہے۔ اپرنٹس شپ ایکٹ سے نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ کی سہولت پنجاب حکومت نے پاکستان کی پہلی سکل پالیسی تیار کرلی ہے۔ ٹیوٹا کے لئے تین ارب روپے کابجٹ دیاہے۔ہنر مندنوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے سکل پنجاب پورٹل بنایا گیا ہے۔ سابق نااہل شوبازحکومت نے فنی تعلیم کے فروغ اور روزگارکی فراہمی کےحوالے سے مجرمانہ غفلت کامظاہرہ کیا ہے۔