ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ، بارش کے باعث میچ روک دیا گیا
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنا لیے جبکہ بارش کے بعد میچ روک دیا گیا۔ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔آندرے فلیچر نے جارحانہ آغاز کرتے ہوئے محمد حفیظ کو میچ کی دوسری گیند پر ہی چھکا رسید کیا۔ویسٹ انڈیز نے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر بغیر کسی کے نقصان کے 15 رنز بنالیے تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔آندرے فلیچر دو چھکوں کی مدد سے 6 گیندوں پر 14 اور کرس گیل ایک رن بنا کر کھیل رہے تھے۔