حیدرآباد:کالعدم علیحدگی پسند تنظیم کے 2دہشتگرد گرفتار
کائوہنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)حیدرآباد نے ٹنڈوالہیار میں کارروائی کرتے ہوئے 2دہشتگرد کو گرفتار کر لیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی شناخت صدرالدین اور ظہیرعباس کے طور ہوئی جبکہ انکے قبضے سے تیار شدہ دو آئی ای ڈیز برآمد کرلی گئیں۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم علیحدگی پسند تنظیم ہے، ایک دہشتگرد کا تعلق ضلع لاڑکانہ جبکہ دوسرے کا تعلق ضلع دادو سے ہے۔حکام نے کہا کہ دونوں دہشتگرد ٹنڈوالہیار میں تخریب کاری کا ٹاسک لئے پہنچے تھے، دہشتگرد تخریب کاری کرکے محرم الحرام اور جشن آزادی کے موقع پر خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ گرفتار دونوں دہشتگروں کیخلاف انسداد دہشتگردی اور ایکسپلوژو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔