دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کی درخواست مسترد
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے لاہور کے لڑکے ظہیر سے پسند کی شادی کرنے والی دعا زہرا کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کی درخواست کومسترد کردیا ۔پیر کو کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کی میڈیکو لیگل رپورٹ کرانے کی درخواست مسترد کر دی۔مقدمے کے ضمنی چالان پیش کرنے کیلئے تفتیشی افسر نے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت سے متعلق درخواست منظور کر لی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔