باجوڑ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی دم توڑ گیا۔

باجوڑ خودکش دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ہے جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 55 ہوگئی۔لیڈی ریڈنگ ہسپتا ل(ایل آر ایچ) کے ترجمان محمد عاصم نے بتایا کہ 25 سالہ راحت اللہ آئی سی یو میں داخل تھا۔ آئی سی یو میں داخل ایک اور زخمی کی حالت تشویش ناک ہے۔ترجمان ایل آر ایچ کے مطابق گزشتہ رات مزید 5 زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کیا گیا ، ایل آر ایچ میں کل 20 زخمی زیر علاج ہیں۔خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی ذمہ داری داعش کے پی نے قبول کی جس میں 55 افراد جاں بحق اور 82 زخمی ہیں۔