تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی،3 افراد جاں بحق، 2 زخمی

گجرات کے نواحی گائوں نور جمال میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔گجرات کے نواحی گائوں نور جمال میں تیز رفتار کار درخت سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔