قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا وطن واپس پہنچنے پرفقیدالمثال استقبال

قومی سکواش ہیرو حمزہ خان کا آسٹریلیا سے وطن واپس پہنچنے پر ایئر پورٹ پر پرفقیدالمثال استقبال کیا گیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر پاکستان سپورٹس بورڈ اور آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ کے حکام نے حمزہ خان کا ایئر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔حمزہ خان نے گزشتہ دنوں پاکستان کو 37سال بعد ورلڈ جونیئراسکواش کا ٹائٹل جتوایا ہے۔حمزہ سے قبل جان شیر خان نے آخری بار 1986میں ورلڈ ٹائٹل پاکستان کیلئے جیتا تھا۔