ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ٹیم بھارت پہنچ گئی

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی نیشنل ہاکی سٹیڈیم سے روانہ ہوئے تھے، قومی ہاکی ٹیم واہگہ بارڈر کے راستے بھارت میں داخل ہوئی اور براستہ امرتسر چنئی پہنچی۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے شروع ہو رہی ہے، پاکستان کی ٹیم اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی جبکہ قومی ٹیم کا بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔