برطانیہ کے شہر پیٹرزبرگ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم آج سے شروع ہورہی ہے
ایم کیو ایم میڈیا سیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق برطانیہ کے شہر پیٹرزبرگ میں ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں آج کیمپ لگایا جائے گا۔ ایم کیو ایم برطانیہ کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پیٹر برا میں رہنے والے برٹش پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ قائد ایم کیو ایم جناب الطاف حسین کے دیئے گئے وژن کے مطابق پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لئے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر کے عملی جدوجہد کا حصہ بنیں۔