سابق صدر آصف زرداری کہتے ہیں ہمارے شہر بند کرانے والے پہلے اپنے شہر بند کریں۔فاسٹ باؤلر کو وکٹ نہ ملے تو وہ اکتا جاتا ہے۔پیپلز پارٹی ٹیسٹ میچ کھیل رہی ہے ۔جسے جلدی ہے وہ ٹی ٹوٹنٹی کھیلے ۔جو بھی ہو ہر حال میں جمہوریت بچانی ہے ۔
لاہور سے جاری ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا شہر بندکرنیوالوں پرتنقید کرنےوالےخود وہی سیاست کررہےہیں ۔وہ پہلے لےاپناشہربندکریں پھر دوسروں کے شہر بند کرنے کی بات کریں۔آصف علی زرداری نے کہا فاسٹ باؤلروں کی سیاست نہیں کرناچاہتے۔فاسٹ باؤلرکووکٹ نہ ملےتووہ اکتاجاتاہے۔پیپلز پارٹی اسپنر بن کر کھیل رہی ہے کیونکہ اسپنر میں صبرکی طاقت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا جن ممالک میں غیرآئینی طریقے سے حکومتیں گئیں ان کاحال دنیاکےسامنےہے۔جو بھی ہو پیپلز پارٹی ہر حال میں جمہوریت کو بچائے گی ۔آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن پاکستان آیااوراوپربھی چلاگیا لیکن قوم اس کی سزا آج تک بھگت رہی ہے ۔جہادمیں مرنےاورمارنےوالےدونوں کلمہ پڑھ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی عالمی قوتوں کی گیم ہے۔سابق صدر کا کہنا تھا کہ ابھی پیپلزپارٹی کی تنظیم نوکرنی ہے۔ بھٹو کا نظریہ ضیا ختم نہیں کر سکا تو اب بھی کوئی نہیں کر سکے گا