مقبوضہ جموں و کشمیر میں انتخابی ڈرامے کے دوسرے مرحلے کا دنگل کل سجے گا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے انتخابی ڈرامے کے خلاف وادی میں ہڑتال کی کال دے دی ہے
حریت رہنماؤں نے ضلع کپواڑہ، کلگام، ادھم پورمیں نام نہاد انتخابی ڈرامے کو مسترد کرتے ہوئے وادی میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کی کال دے دی ہے۔ میر واعظ عمر فاروق کا کہنا ہے کہ نام نہاد انتخابات نہ تو کشمیر کی متنازع حیثیت کو تبدیل کرسکتے ہیں اور نہ یہ استصواب رائے کا متبادل ہوسکتا ہے۔ حریت رہنماؤں نے انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بھارتی فورسز کی جانب سے رات گئے چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں کل ہونے والے ریاستی انتخابات کے لیے الیکشن مہم ختم ہوگئی۔ کشمیریوں کو اقلیت میں دکھانے کے لیے مزید سترہ ہزار ہندو پنڈتوں نے خود کو رجسٹر کروا دیا جس کے بعد رجسٹرڈ ہندو پنڈتوں کی تعداد نو ہزار چون ہوگئی