حکومت نے چالیس ارب مالیت کا منی بجٹ پیش کردیا، ساڑھے تین سو درآمد اشیاء پر پانچ سے دس فیصد ریگولٹری ڈیوٹی عائد کردی گئی۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کے پٹرول کی قیمت میں کمی کی تجویز تھی جو نہیں کررہے، پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقراررہیں گی،جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت بڑھانے کی منظوری دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو سو نواسی امپورٹڈ آئٹم پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی بڑھا رہے ہیں، جبکہ ساڑھے تین سو اشیاءکی درآمد پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی لگادی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ دہی، مکھن، ڈیری اشیا، شہد، انناس، امرود، آم اور مالٹے کی درآمد پر دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر پر ریگولیٹری ڈیوٹی نہیں لگے گی۔۔۔۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم و صدر، جنرلز، ججز اور وفاقی وزراء کو انکم ٹیکس پر حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کو فنانس بل کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔ حکومت نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی موجودہ رعایتی شرح میں اکتیس دسمبر تک توسیع کردی ہے۔