ماحولیاتی تبدیلیوں سے انسانی بقا کوخطرات لاحق ہیں، متحد ہوکر اپنے بچوں کو آلودہ ہونے سے بچانا ہوگا۔ اوباما
پیرس میں عالمی ماحولیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی سے انسانی بقا کو خطرات لاحق ہیں، موجودہ جدید ترین دور میں گلیشیئرز انتہائی تیزی سے پگھل رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی کے سب سے شدید اثرات امریکی ریاست شمالی الاسکا میں دیکھے گئے ہیں، ان تبدیلیوں کو ختم کرنے کیلئے مزید دیر نہیں کی جاسکتی، صدر اوباما کا کہنا تھا کہ دنیا کے ایک سو اسی ملک ماحولیاتی آلودگی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں، اپنے بچوں کے مستقبل کو ماحول دوست بنانے کیلئے سب کو مل کر کوششیں کرنا ہوں گی، انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے دس سالوں کے دوران نقصان دہ گیسوں کا اخراج چھبیس سے اٹھائیس فیصد کم کیا ہے، اس مقصد کیلئے ونڈ پاور کو تین جبکہ شمسی توانائی کا استعمال بیس فیصد بڑھایا ہے، امریکی صدر باراک اوباما نے پیرس کے شہریوں کو کشیدہ حالات کے باوجود عالمی کانفرنس کے انعقاد پر سلام بھی پیش کیا۔