ملک میں گورننس کی بہتری کیلئے تمام ادارے فوج کے موقف کی تائید کرتے ہیں: شجاعت حسین
نواب شاہ ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز مودی ملاقات کے بعد برف پگھل نہیں رہی بلکہ فرج کے اندر موجود ہے۔ ملک میں گڈ گورنس کی بہتری کے لیے سب کے ساتھ سپریم کورٹ بھی آواز اٹھارہا ہے۔ حکومت کو عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدگی دکھانا ہوگی۔ انکا کہنا تھا کہ مخدوم امین فہیم ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے جن کی وفات سے پیدا ھونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مخدوم امین فہیم نے جمہوریت کے لیے عظیم قربانیاں دی جوہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔