خصوصی بچے ہمارے اپنے ہیں،مخیرحضرات کو معذور اور یتیم بچوں کی دیکھ بھال کیلئے آگے آنا چاہیے:قائم علی شاہ

وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت تقریب ہوئی جس میں سپیشل ایجوکیش سکولز میں مختلف سامان اور گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ سپیشل ایجوکیشن سکولز کو سولہ وہیل چیئرز، ایک سو چھیانوے ہیئرنگ ہیڈز، دو سو بریل مشینیں،سو سفید کینز، چھبیس سو وردیاں اور چھبیس سو کاپیوں کے سیٹ دیے گئے۔ اِسی طرح چھبیس سو اسٹیشنری کے سیٹ،پچاس سپورٹس کٹس اور انتالیس گاڑیاں تقسیم کی گئیں۔ قائم علی شاہ نے خصوصی بچوں کیلئے سو کمپیوٹرز بھی دینے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خصوصی بچے ہمارے اپنے ہیں،مخیرحضرات ان کی مدد کیلئے آگے آئیں۔ سندھ حکومت یتیم اور خصوصی بچوں کی دیکھ بھال پر پوری توجہ مرکوز کر رہی ہے۔۔