بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کا اعتراف بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے بھی کرلی

بھارت میں انتہاپسندی روز بروز بڑھتی جارہی ہے،،، جس کا اعتراف اب بھارتی صدر پرناب مکھرجی نے بھی کرلیا ہے،،، بھارتی گجرات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےپرناب مکھرجی کا کہنا تھا کہ بھارت کااصل گند سڑکوں پر نہیں ذہنوں میں بستا ہے۔ تقسیم کرنے والوں کی سوچ بھارت کو بدنام کررہی ہے۔ انہوں نے نےاعتراف کیا کہ بھارت میں تشدد بڑھتا جارہاہے۔۔ اور ہم خوف اور بےاعتباری کی فضا میں سانس لے رہے ہیں۔۔۔دوسری جانب اداکار عامر خان کو گزشتہ کئی روز سے انتہاپسندوں کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے تاہم اب اداکار شاہ رخ خان ان کی حمایت میں بول پڑے ہی،، انہوں نے بھارتی معاشرے کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا،، ان کا کہنا تھا کہ عامر خان کے بیان کو غلط تاثر دیاجارہاہے،،، جب سیاستدان اس طرح کے بیانات دیتے ہیں تو اسے قبول کیا جاتا ہے لیکن جب کوئی اداکار ایسا کہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنادیا جاتا ہے۔۔