پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے انگلش ٹیم سے شکست کا ملبہ سیلیکٹرز پر ڈال دیا

ہیڈ کوچ وقار یونس ٹی ٹوینٹی سیریز میں انگلینڈ سے شکست پر پھٹ پڑے۔ وقار یونس نے شکست کا سارا ملبہ سلیکٹرز پر ڈال دیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکٹ کرنا سلیکٹرز کا کام ہے اور جو لڑکے دیئے جائیں گے انہوں نے ہی گراﺅنڈ میں اترنا ہے۔ ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ،پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ۔پلیئرز ایسے رن آؤٹ ہورہے ہیں جیسے اسکول کے بچے ہوں ، سینیئرزکا رن آؤٹ ہونا افسوناک ہے۔وقار یونس نے کہا کہ ہمارے کھلاڑی انگلش پلیئرزکے مقابلے میں اتنے سپر فٹ نہیں ہیں۔ سیلکٹرز سے پوچھنا پڑے گا ایسا کیسے چلے گا۔