ایڈونچر اور تجسس سے بھرپور ہالی وڈ فلم "دی ریویننٹ" کا نیاٹریلر جاری
فلم کی کہانی انیسویں صدی کے آغاز کا پس منظر پیش کرتی ہے، جہاں ایک شخص ہیو گلاس ساتھیوں کے ہمراہ برفانی علاقے میں شکار کے غرض سے جاتاہےتاہم اُس پر ایک ریچھ حملہ کردیتا ہے اور اس کے دوست اسے مردہ سمجھ کرچھوڑ جاتے ہیں ،اس موقع پر دنیا سے دور ہیوگلاس اپنی زندگی کی بقا کےلئے مشکلات سے ٹکرا جاتا ہے۔ ہالی وڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو فلم میں مرکزی کردار میں نظرآئیں گے، فلم آٹھ جنوری سے امریکا سمیت دنیا بھر کے سینماگھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔