روس نے ترکی پر داعش سے تیل خریدنے کے جھوٹے الزامات لگائے,پیوٹن داعش سے تیل خریدنے کے ثبوت فراہم کریں : رجب طیب اردگان
طیب اردگان نے روس کی جانب سے ترکی پر داعش سے تیل خریدنے کے الزام کو بہتان قرار دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ روس کا الزام ثابت ہوجائے تو وہ عہدے سے مستعفی ہوجائیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ روس نے الزام لگایا ہےتو اسے ثابت بھی کرے اور اس سلسلے میں دستاویزات بھ سامنے لائے۔ طیب اردگان کا کہنا تھا کہ ہمارے تیل حاصل کرنے کے ذرائع سب کے سامنے ہیں۔ ہم تیل اور قدرتی گیس روس سے خریدتے ہیں۔ ترکی ایران،آذربائیجان، عراق، الجزائر، قطر اور نائجیریا سے بھی تیل خریدتا تھے۔ انکا کہنا تھا کہ بہتان تراشی روس کی روایت ہے ۔ روس ترکی پر بہتان لگا کر کچھ حاصل نہیں کرسکتا۔