جرمن کابینہ نے داعش کے خلاف مشترکہ فوجی کارروائی کی منظوری دیدی

جرمن حکام کے مطابق کابینہ کی جانب سے دہشتگرد تنظیم داعش کے خلاف شام میں مشترکہ کارروائی کی منظوری دیدی گئی ہے، کابینہ کے بعد اب بل پارلیمنٹ میں پیش ہوگا، جرمن حکام کا کہنا ہے کہ فرانس کی جانب سے داعش کیخلاف مشترکہ کارروائی کیلئے درخواست کی گئی تھی، دوسری جانب برطانوی دارالعوام میں داعش کیخلاف مشترکہ کارروائی کےلئے رائے شماری بدھ کو ہوگی۔ حزبِ اختلاف کی جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جیریمی کوربن نے اس معاملے پر دو روزہ بحث کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بحث کے لیے ایک دن ہی کافی ہے۔ جیریمی کوربن نے اپنی جماعت کے ارکانِ پارلیمان کو معاملے کی حمایت یا مخالفت کے لیے پابند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔