حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نو سو بہترویں سالانہ عرس کی سہ روزہ تقریبات کا آغاز

ظلمت کدے میں روشنی کا دیا، نفرتوں کےشجر پرمحبتوں کی بہارلانےوالی برصغیر پاک وہندکی عظیم روحانی ہستی حضرت علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتاگنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے نوسوبہترویں عرس کی تقریبات کاباقاعدہ آغاز وفاقی وزیرخزانہ و چیئرمین امور مذہبی کمیٹی اسحاق ڈار اور صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امورمیاں عطاء محمدمانیکا نے مزار پر چادر چڑھاکرکیا۔ عرس مبارک کی سہ روزہ تقریبات کےدوران دینی اورروحانی محافل کے ساتھ ساتھ علمی نشستیں بھی منعقدہوں گی جن میں مشائخ عظام،سجادگان ،علمائے دین ، نعت خواں اور نامور قوال حضرات کومدعوکیا گیا ہے۔