امریکا میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کو پاکستانی سمجھ کر فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا

فائرنگ کا واقعہ ریاست پنسیلوینیا میں پیش آیا، مراکش سے تعلق رکھنے والے ڈرائیور کے مطابق ٹیکسی میں سوار شخص نے راستے میں اس کے بارے میں دریافت کرنا شروع کردیا کہ کیا وہ پاکستانی ہےجبکہ داعش سے متعلق بھی سوالات کئے، ٹیکسی ڈرائیور کا کہنا تھا کہ اس نے بتایا کہ وہ داعش سے نفرت کرتا ہے، تاہم اس دوران سوار شخص نے اسلام کے بارے میں گستاخانہ زبان استعمال کی اور جب وہ ٹیکسی سے اترا تو وہ پیسے لینے گھر کےاندر گیا اوررائفل اٹھا لایا، ٹیکسی ڈرائیور نے گاڑی بھگائی تاہم ایک گولی اس کی کمر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور کو طبی امداد کے لئے ہسپتال داخل کرادیا گیا پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔