وزیراعظم نوازشریف، صدرممنون حسین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی جانب سے کراچی واقعہ کی شدید مذمت
کراچی میں ملٹری پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ امن ومان کا قیام کراچی کا مستقبل ہے، ہمارے جوانوں نے پاکستان کے امن اور خوشحالی کے لئے جان قربان کی ہے، ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے، صدر ممنون حسین نے بھی واقعہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک آخری دہشتگرد کا خاتمہ نہیں ہوجاتا، امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہرقائد کے امن کو تباہ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔