آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت، ملزمان کو ہر صورت گرفتار کرنے کی ہدایت

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کراچی میں شہید ہونے والے ملٹری پولیس کے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ، آرمی چیف نے ہدایات جاری کیں کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں ، ملزمان کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا، انٹیلی جنس ایجنسیاں حملہ آوروں کو کو فوری گرفتار کریں، جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کوجڑسےاکھاڑپھیکنےکے ہمارے قومی عزم کویہ حملےمتزلزل نہیں کرسکتے، یہ دہشتگرد حملے ضرب عضب کی کامیابیوں کومتاثر نہیں کر سکتے، حملے میں ملوث ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچائیں گے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے اس طرح کے بزدلانہ حملے قومی عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، دہشتگرد آپریشن ضرب عضب میں پیشرفت کوروکنے کی ناکام کوشش کررہےہیں،