عمران فاروق قتل کیس کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ،کراچی آپریشن مزید تیز کیا جائے گا, دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دیں گے :وزیر داخلہ
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عمران فاروق پاکستانی شہری تھے ان کہا جس بے دردی سے قتل کیا گیا حکومت پاکستان کی ذمہ داری بنتی ہے کہ انکے قتل کے محرکات کی منظر عام پر لائے اور اس میں ملوث مجرموں کو کٹہرے میں لائے۔ کیس کی ایف آئی آر پاکستان میں درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر داخلہ نے کہا کہ انڑنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن کے لیے ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے ، جو این جی اوز ابھی تک رجسٹریشن نہیں کرواسکیں وہ بھی کروالیں، چودھری نثار نے کراچی میں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن مزید تیز کیا جائے گا ، دہشت گردوں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کرینگے، انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گے، تمام دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،