نواز شریف کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں،آپ سے جلد ملاقات کا خواہاں ہوں
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم نے نومنتخب امریکی صدر کو ٹیلی فون کیا اور انہیں کامیابی پر مبارکباد دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم نواز شریف سے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان کے لوگ دنیا کے ذہین ترین لوگوں میں شمار ہوتے ہیں، امریکی صدر کی حیثیت سے پاکستان کے مسائل حل کرنے کیلئے مکمل تعاون کرنے کو تیار ہوں۔ نومنتخب امریکی صدر نے نواز شریف سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ایسے لگتا ہے کہ میں آپ کو طویل عرصے سے جانتا ہوں۔ آپ مجھے کسی بھی وقت کال کر سکتے ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے نومنتخب امریکی صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان جیسے شاندار ملک کا دورہ اور وہاں کے شاندار لوگوں سے مل کر خوشی ہو گی۔ پاکستان کے عوام لاجواب اور منفرد ہیں۔۔