حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا، پٹرول کی قیمت میں دوروپےاور ڈیزل کی قیمت میں 2روپے70 پیسے فی لٹر اضافہ کر دیا
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرول کی قیمت چھ روپے لٹر بڑھانے کی سفارش کی تھی تاہم پٹرول کی قیمت میں دو روپے فی لٹراورڈیزل کی قیمت میں دوروپے ستر پیسے اضافہ کیا جارہا ہے،جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت چونسٹھ روپے ستائیس پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت پچھتر روپے بائیس پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، وفاقی وزیر اسحاق ڈارکا کہنا تھا کہ گزشتہ سات ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کا اضافی بوجھ حکومت برداشت کر رہی ہے جبکہ اب بھی عوام کو چار ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا