ن لیگ کا سارا کیس آج اصولاً ختم ہو گیا ہے، نون لیگ دستاویزات کی بات کرتی:عمران خان
سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت میں شرکت کے بعد عمران خان نے جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر اہم اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا حکومت کی جانب سے تیار کیا گیا پانامہ کا سارا کیس ایک دستاویز سے ختم ہو گیا ہے ، دبئی اسٹیل مل خسارے میں تھی تو پیسہ کہاں سے بھیجا گیا ؟
عمران خان کا کہنا تھا نواز شریف نے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا ،اس جھوٹ کے پیچھے اربوں روپے کی جائیداد چھپائی گئی ۔۔کپتان نے کہا جب سےباہرجائیدادکاانکشاف ہواہے نواز شریف کی کہانی بھی بدلتی جارہی ہے،عمران خان نے کہا شریف خاندان کےذہن میں نہیں تھاک ہ معاملہ یہاں تک جائے گا،کیمرہ مین عاطف یوسف کے ساتھ ریحان شیخ وقت نیوز اسلام اباد