مصباح الحق نے فی الحال ریٹائرمنٹ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہےکہتے ہیں وہ ٹیم کو مشکلات میں چھوڑ کر اپنا کیرئر ختم نہیں کریں گے
برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا فی الحال اُن کا کھیل سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ اس وقت پاکستانی ٹیم مشکل صورتحال سے دو چار ہے اور ان کی کوشش ہے کہ وہ اسے مشکلات سے نکالیں۔۔مصباح الحق نے کہا اُن کے نزدیک ٹیم کا مفاد سب سے اہم ہے اور وہ اُس دن کرکٹ چھوڑنے میں دیر نہیں لگائیں گے جب انہیں یہ احساس ہو گا کہ ٹیم ان کے بغیر آگے جاسکتی ہے ۔۔۔مصباح الحق کا کہنا تھا دورہ آسٹریلیا پاکستانی ٹیم کیلئے کبھی بھی آسان نہیں رہا تاہم موجودہ ٹیم میں اچھی کارکردگی دکھانے کی قابلیت موجود ہے۔۔ انہوں نے کہا قومی بالرز نیوزی لینڈ کے بر عکس آسٹریلیا میں زیادہ کامیاب ثابت ہو سکیں گے کیونکہ وہاں کی باؤنسی ہیں جس سے ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی ۔