پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے تمام صوبوں کو مل کر چلنا ہوگا۔ چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا:شہباز شریف
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور صوبوں کے مابین تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں وزرائے اعلیٰ نے بین الصوبائی ہم آہنگی کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذاتی انا نے ملک کا بڑا نقصان کیا۔ پاکستان چار اکائیوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر پر مشتمل ہے۔ پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے تمام صوبوں کو مل کر چلنا ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ سب ملکر ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔ چاروں اکائیاں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔