پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر ق لیگ نےتحریک التوائے کار جمع کروادی۔
پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمر فاروقی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب نے پنجاب میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 521خواتین قتل اور323غیرت کے نام پر قتل ہوئی۔پنجاب میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔خدیجہ عمر فاروقی نے کہا کہ سال 2015ء میں پنجاب خواتین پر تشدد اور قتل کے واقعات میں سرفہرست رہا پنجاب میں خواتین کے حقوق کے لیے کی گئی قانون سازی اور تحفظ نسواں قانون بھی خواتین کا تحفظ نہ کرسکا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے قتل اور تشدد کے واقعات روکنے کیلئے حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور خواتین کو تحفظ فراہم کیا جائے۔