کراچی میں فائربریگیڈ نے اے جی سینٹر کی بالائی منزل پر لگنے والی آگ پر قابوپالیا۔
سوک سینٹر کے عقب میں واقع سرکاری عمارت اے جی سندھ بلڈنگ کی بالائی منزل پر اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کی دو بالائی منزلوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے کی اطلاع پر دو فا ئر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا۔ اس دوران عمارت میں دھواں بھر جانے کے باعث فا ئر فا ئٹرز کو مشکلات کا سامنا رہا۔ دو فا ئر ٹینڈرز نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔