ہمیں عوامی مسائل حل کرنے سے روکا جا رہا ہے، محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے : مئیرکراچی وسیم اختر
کراچی میں سو روزہ صفائی مہم کے پہلے روز میئر کراچی وسیم اختر شاہ فیصل ٹاؤن پہنچنے، اس موقع پر انہوں نے خود جھاڑو لگا کر صفائی مہم کا آغاز کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مئیرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمیں عوامی مسائل حل کرنے سے روکا جا رہا ہے، محدود اختیارات کے باجود ہمارا جذبہ لامحدود ہے، ہر مخالفت کے باوجود اپنا کام کریں گے، جو لوگ ہمیں روک رہے ہیں ان کے چہرے عوام کے سامنے ہیں۔ وسیم اختر کا کہنا تھا کہ وہ عوام کے ووٹ کی مکمل پاسداری کریں گے، جتنے بھی وسائل ہوں اسی میں رہتے ہوئے کام کریں گے، سو دن کراچی کی سڑکوں پر نظر آئیں گے، اگر بلدیاتی نمائندوں سے کام نہیں لینا تھا تو الیکشن کیوں کرائے گئے۔ ایم کیو ایم لندن کی جانب سے میئر کراچی وسیم اختر کی شاہ فیصل آمد پر احتجاج کیا گیا، ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں نے متحدہ قائد کے حق میں نعرے لگائے