دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونگے، آیندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نشستیں بڑھیں گی : منظور وسان
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظور وسان کاکہنا تھا کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں پنجاب کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونگے، آیندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کی نشستیں بڑھیں گی، انہوں نے پیش گوئی کی کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی سیٹیں کم اور پیپلزپارٹی کی بڑھیں گی، خیبرپختونخوان میں بھی تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد کم ہو گی، عمران خان جس طرح ابھرےاب کم ہوتےدکھائی دےرہےہیں، ان کا کہنا تھا کہ وسطی پنجاب میں پیپلز پارٹی کا مستقبل تابناک ہے، منظور وسان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہمارے بینرز اتارے جارہے ہیں ، ہمیں نوے کی دہائی کی سیاست میں واپس نہیں جانا چاہیے، منفی ہتھکنڈوں سے حکومت مضبوط نہیں کمزور ہوگی، اخلاق کے دائرے میں رہ کر تنقید کریں، منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاناما کیس نوازشریف کو چھوڑے گا نہیں، امید ہے کیس کا فیصلہ جنوری تک آجائے گا، وہ بڑا دھچکا دیکھ رہے ہیں۔