مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی کو لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پرڈاکووں نے دن دھاڑے لوٹ لیا
اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں لاہور کراچی سے بھی آگیا،شہر میں ڈکیتی اور چوری جیسے جرائم کی روک تھام کے لیے بھرپور وسائل کے ساتھ قائم کی گئی پیرو اور ڈولفن فورس کی کارگردگی نہ ہونے کے برابر ہے،جرائم پیشہ افراد پرسکون انداز میں عام شہریوں سے لوٹ مار کرتے دکھائی دیتے ہیں لیکن پولیس کی ناکامی کی نوبت یہاں تک آپہنچی کے عوامی نمائندے بھی ڈاکوؤں سے نہیں بچ پائے. لاہور میں مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی انعام اللہ نیازی کو لاہور کی مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے دن دیہاڑے لوٹ لیا اور ہزاروں روپے کی نقدی اور قیمتی موبائل چھین کر فرار ہوگئے، واقعہ کی اطلاع ملنے کے باوجود مقامی پولیس جائے وقوعہ پر تاخیر سے پہنچی اور ایم پی اے کی درخواست وصول کرنے کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرادی۔