ہم سب کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں لیکن جو ہمیں تنہا کرے گا ، کراچی کے عوام اسے تنہا کر دیں گے : فاروق ستار
میئر کراچی کی جانب سے شروع کی گئی صفائی مہم کے سلسلے میں فاروق ستار نے گلشن اقبال ٹاؤن میں صفائی مہم کا افتتاح کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا بہت جلد کراچی سے کچرا صاف کردیں گے ،،امید ہے اس صفائی مہم میں تاجر برادری،شہری اورطلبا بھی ساتھ دیں گے، انہوں نے کہا ہماری خواہش رہی ہے سب کو ساتھ لیکر چلیں لیکن جو ہمیں تنہا کرے گا ،،کراچی کے عوام اسے تنہا کر دیں گے. اس سے قبل فاروق ستار گلشن اقبال ٹاؤن پہنچے تو کارکنوں کی بڑی تعداد ڈائس پر جمع ہوگئی ، فاروق ستار کی بار بار ہدایت پر بھی کارکنان وہاں سے نہ ہٹے ،جس پر فاروق ستار کو خود جاکر انہیں پیچھے دھکیلنا پـڑا. فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ بہت جلد حیدرآباد میں بھی صفائی مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وہاں اسپورٹس ایونٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا