دن کا آغاز دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا
آمد رسول مرحبا مرحبا، یوم ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر مذہبی جوش وجذبہ عاشقان رسول کا نبی آخر الزماں ﷺ سے محبت کا اظہار، عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فوجی جوانوں کے اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونج اٹھی
صوبائی دارالحکومتوں لاہور، کراچی پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعروں سے گونج اٹھی،جوانوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے
فجر کی نماز کے بعد مساجد میں خصوصی دعائیں کی گئی، اس موقع پر علمائے کرام نے ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے دعائیں مانگیں