اپنے ملک میں امن بحال کرچکے ہیں. افغان امن کیلئے جو بھی سپورٹ ہے دی جارہی ہے: میجرجنرل
نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ پشاور میں کلیئرنس آپریشن مکمل ہوچکا ہے ،، ہم نے اپنے علاقے دہشت گردوں سے کلیئر کرلیےہیں ،، اپنے ملک میں امن بحال کر چکے ہیں ،، 2008کےمقابلے آج صورتحال بہت بہترہے ،، افغان فورسز کی صلاحیت پاک فوج جیسی نہیں ہے ،، دہشت گردوں کیخلاف انٹیلی جنس شیئرنگ موثرثابت ہوگی ،
میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ،، کوئی مسلمان آج کےدن دہشتگردی کاسوچ بھی نہیں سکتا،، افغانستان میں سیکیورٹی کےخلاکو دور کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں 30 لاکھ افغان مہاجرین ہیں ،، تمام مہاجرین میں سہولت کاروں کی شناخت کرنا مشکل ہے، افغان مہاجرین کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے ،، انھوں نے مزید کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پربہت ساکام ہوچکا اور بہت سا باقی ہے ،، نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا،،