پاکستان میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون رائج ہے، پشاور کوسیکیورٹی فورسز نےبڑےنقصان سےبچا لیا،چئیرمین تحریک انصاف عمران خان
اسلام آبادمیں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ عدل نہ ہونےکی وجہ سے پاکستان عظیم ملک نہیں بن سکا،یہاں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون رائج ہے،،چاہتے ہیں کہ مدارس کے بچے بھی ڈاکٹر اور انجینئرز بنیں,انہوں نے کہا کہ لیڈر کبھی بھی کسی سےنہیں ڈرتا،، کیونکہ وہ اپنی ذات کے لیے نہیں لڑتا،حضور اکرم ﷺ کامشن اپنی ذات کے لیے نہیں اپنی امت کے لیے تھا، بدقسمتی سے صادق اورامین کےمعاملے پر عمل نہیں ہوا،ہماری تعلیمات مغرب نے اپنا لیں، اگر وہاں کوئی صادق اور امین نہ ہو تو وہ لیڈر نہیں ہوتا,عمران خان نےکہا کہ سیکیورٹی فورسز نے پشاور کو بڑے نقصان سےبچا لیا،،آپریشن میں حصہ لینے والے جوانوں اورکے پی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں