دھرنا ختم ہوتے ہی پہلے دانیال عزیزاورپھرطلال چودھری کی شکل میں جعلی ٹارزن باہر نکل آئے،رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری
طلال چوہدری کے بیان پر ردعمل دیتےہوئے ترجمان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ملک میں دشمن حملہ آور ہیں اور وزیر قوم کو ایک کرنے کی بجائے تقسیم کرنے میں لگے ہیں،،جب تک فیض آباد میں دھرنا رہا طلال چوہدری اور دانیال عزیز غائب رہے لیکن دھرنا ختم ہوتے ہی جعلی ٹارزن باہر نکل آئے،انہوں نے کہا کہ زاہد حامد کے استعفیٰ کا مطالبہ تو پہلے شہباز شریف کی جانب سے آیا۔ جبکہ پنجاب حکومت کے ترجمان تسلیم کرچکے ہیں بل حکومت کا تھا،اپوزیشن پرالزام لگانامناسب نہیں،بیانات دینے سے پہلےوفاقی وصوبائی حکومتیں موقف میں یکسوئی پیدا کریں،،فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ طلال چوہدری گمراہی پھیلانے کی کوشش نہ کریں قوم ان کے عزائم سے بخوبی واقف ہے،حکومتی وزرا شہداکے لواحقین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں