سابق امریکی صدر جارج بش سینئر 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
جارج بش سینئر کی وفات کی تصدیق ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے کی۔جارج بش سینئر امریکا کے 41 ویں صدر رہ چکے ہیں۔ وہ 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر فائز رہے۔ان کے صاحبزادے جارج ڈبلیو بش نے 42 ویں امریکی صدر کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں۔
بش سینئر اس سے قبل صدر رونالڈ ریگن کے نائب بھی رہ چکے ہیں۔ جارج بش سینئر نے 4 دہائیوں سے جاری سرد جنگ کے خاتمے میں اہم کردار کے ساتھ ساتھ سویت یونین کے ٹوٹنے پر ایٹمی خطرات کم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔