بوسنیا کی عدالت نے سربرینٹسا کے جنگی کمانڈر کو بری کر دیا۔
بوسنیا کی ایک عدالت نے سربرینِٹسا کے ایک جنگی کمانڈر ناصر آرچ کو مبینہ جنگی جرائم کے الزام سے بری کر دیا ہے۔ آرِچ کو 1992ءسے 1995ءتک لڑی جانے والی بلقان جنگ کے دوران سفاکانہ سرگرمیوں کے ارتکاب کے الزام کا سامنا تھا۔ ان کے نائب صباح الدین مہچ کو بھی عدالت نے ایسے الزامات سے بری کر دیا ہے۔ اپیل کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ استغاثہ آرِچ اور مہچ کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہا ہے۔ وضح رہے کہ یہ مقدمہ 2016ءمیں شروع کیا گیا تھا۔